Lion Dog Human Sheep

 چیتے نے کتے سے پوچھا: تم نے انسانوں کو کیسا پایا؟

کتے نے جواب دیا: جب وہ کسی کو حقیر سمجھتے ہیں تو اسے کتا کہتے ہیں

چیتا: کیا تم نے ان کے بچوں کو کھایا؟

کتا: نہیں

چیتا: کیا تم نے انہیں دھوکہ دیا؟

کتا: نہیں

چیتا: کیا تم نے ان کے مویشی مارے؟؟

کتا: نہیں

چیتا: کیا تم نے ان کا خون پیا؟؟

کتا: نہیں

چیتا: کیا تم نے ان کو میرے حملوں سے بچایا؟؟

کتا: ہاں

چیتا: انسان  بہادر اور ہوشیار کو کیا کہتے ہیں؟

کتا: وہ اسے چیتا  کہتے ہیں

چیتا:  کیا ہم نے تمہیں شروع سے مشورہ نہیں دیا تھا کہ ہمارے ساتھ چیتا بن کر رہو  مگر تم نے انسانوں کے تحفظ کا ٹھیکے دار بننا پسند کیا۔ میں ان کے بچوں  اور مویشیوں کو مارتا ہوں، ان کا خون پیتا ہوں، ان کے وسائل اور محنت کھا  جاتا ہوں، اس کے باوجود نہ صرف وہ مجھ  سے ڈرتے ہیں بلکہ اپنے ہیروز کو  چیتے کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

تمہیں یہ سیکھنا چاہیے کہ “انسان اپنے جلادوں کے سامنے سر تسلیم خم کر لیتے ہیں اور اپنے وفا داروں اور ہمدردوں کی توہین کرتے ہیں۔

00000

کبھی یہ بھی سوچا ہے کے انسان اگر انسانیت سے گر جائے تو جانوروں سے بد تر ہوتا ہے اور اگر انسانیت کو اپنا لے اور صحیح انسان بن جائے تو فرشتوں سے افضل ہو جاتا ہے بات انسان کے انسان بننے کی ہے ۔

اصحاب قاف کا  کتا جنتی کیوں ہے کسی نے پوچھا تو جواب ملا کے اس نے کتیائی چھوڑی ۔اس لئے اب کہاں یہ بات ٹھیک ہے اس کو میں نیں جانتا مگر جنتی ہے ۔واقعیات کی رو سے ۔

کتے کو جن وجوہات کی وجہ سے گھر میں نیں رکھا جا اس میں یہ بھی ہے کے ساری رات جاگتا ہے اور صبح جب ساری مخلوق خدا کی عبادت میں مصروف ہوتی ہے یہ سو جاتا ہے اور شیر اگر کسی جانور کا شکار کرتا ہے تو وہ کھانے کے بعد جو بچ جاتا ہے وہ دوسرے جانوروں کے لئے چھوڑ دیتا ہے مگر کتا باقی کا کھانا چھپا لیتا ہے اور باقی جانور اپنے خاندان کے ساتھ پیار کرتے ہیں  مگر کتا واحد ایسا جانور ہے جو اپنی نسل کا ویری ہوتا ہے یعنی کتا کتے کا دشمن ہوتا ہے یعنی اپنی نسل کا ویری ہوتا ہے اس لئے اس کو گھر  میں رکھنے سے برکت نیں رہتی ۔

یہ وہ خصلتیں ہیں جو کتے کو انسان سے دور کرتی ہیں مگر چیتا ہو یا شیر کسی نے پوچھا اگر جنگل میں اکیلے جا رہے ہو تو شیر سے یا چیتے سے سامنا ہو جائے تو کیا کرو گے جواب ملا کے میں نے کیا کرنا ہے شیر یا چیتا ہی کرگے جو بھی کرے گا ۔ویسے کبھی غور کیا ہے بکری ہلال جانور ہے صرف عام طور پر دو بچے دیتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں روز ذبح ہوتیں ہیں مگر ان کی تعداد پھر بھی کم نیں ہوتی مگر شیر یا چیتا دو یا تین سے ذیادہ بچے دیتا ہے مگر اس کی تعدا کم کیوں ہے وہ روز ہزاروں کی تعداد میں بکریوں کی طرح ذبح بھی نہیں ہوتے مگر تعداد بہت کم ہے کبھی سوچا کیوں اس بات پر بھی غور کریں  پتہ چلا جائے گا ۔کتے چیتے اور انسان کے فرق کا ۔چھوٹی سے کوشش تھی اپنی کم علمی کی ۔اللہ تعالیٰ ہم پر رحم کرے اور سچ اور درست بات سوچنے کی توفیق دے ۔شکریہ ۔

0000

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِنَّآ أَعۡطَيۡنَـٰكَ ٱلۡكَوۡثَرَ (١) فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنۡحَرۡ (٢) إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلۡأَبۡتَرُ (٣)

Comments

Popular posts from this blog

One Muslim has seven rights over other Muslims

Imam Hassan Askari AS, Gurg Aashti, Poisoned Society

Cultural Reforms